ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بایو پارک افتتاحی تقریب کے دوران وزیر جنگلات رماناتھ رائے پر شہد کی مکھیوں کا حملہ 

بایو پارک افتتاحی تقریب کے دوران وزیر جنگلات رماناتھ رائے پر شہد کی مکھیوں کا حملہ 

Fri, 24 Nov 2017 20:00:26    S.O. News Service

بیلگاوی 24؍نومبر (ایس او نیوز)بیلگام کے ماچّے نامی گاوں میں بایو پارک کی افتتاحی تقریب کے دوران وزیر جنگلات رما ناتھ رائے پر شہد کی مکھیوں کے جھنڈ نے اچانک حملہ کردیا اور محکمہ جنگلات کے دیگر افسران کے ساتھ وزیر موصوف کو بھی جان بچانے کے لئے اسٹیج چھوڑ کر وہاں سے دور بھاگنا پڑا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق شہد کی مکھیوں نے اس وقت حملہ کردیا جب رماناتھ رائے کا خطاب شروع ہونے والا تھا۔ ان کے چہرے پر مکھیوں کے ڈنک مارتے ہی و ہ بغیر خطاب کیے جلسہ گاہ سے دور چلے گئے۔ اس دوران پروگرام میں شامل اسکولی بچوں کو اپنی جان بچانے کے لئے یہاں وہاں دوڑتے ہوئے دیکھا گیا۔ پتہ چلا ہے کہ مکھیوں کے حملے کا بڑا شکار وہ شخص ہوا ہے جو کہ ساونڈ سسٹم سنبھال رہا تھا۔ مکھیوں کے ڈنک کا اس پر بہت زیادہ اثر ہونے کی وجہ سے اس کو علاج کے لئے قریبی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔


Share: